23 جنوری، 2019، 11:24 AM

امریکہ اور یورپ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

امریکہ اور یورپ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت دیگر یورپی ملکوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت دیگر یورپی ملکوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکہ کی وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں شدید سردی اور برف کا طوفان جاری ہے، میساچیوسٹس کے ساحل تک آتے آتے سمندر کا پانی جم گیا۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں پارہ منفی 12 ہوگیا۔

مغرب سے مشرق کی طرف جانے والے طوفان میں کینیڈا سے آنے والی ہواؤں میں مزید تیز ی آئے گی، شدید سرد موسم کے باعث کینیڈا کی نیاگرا آبشار کا کچھ حصہ جم گیا۔

فرانس کے شمالی اور وسطی حصے میں برف باری کے باعث الرٹ جاری کردیئے گئے، پیرس میں بھی سیزن کی پہلی برف باری ہوئی۔

News ID 1887520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha